وزیربلدی نظم ونسق و شہری ترقی کے ٹی راماراؤ نے کہا ہے کہ اس سال کے
اواخر سے شہر حیدرآباد کے تمام علاقوں کو روزا نہ پینے کا پانی سپلائی کیا
جائے گا۔انہوں نے شہر میں انفرااسٹرکچر اور بنیادی سہولتوں کی بہتری سے متعلق
ریاستی حکومت کے وعدہ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تالابوں اور پارکس کے
تحفظ
پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔انہوں نے نلہ گنڈلہ میں نئے واٹر اسٹوریج ریزروائر کا آغاز کرتے ہوئے کہا
کہ حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج اور گریٹر حیدرآباد
میونسپل کارپوریشن کو بالترتیب1400کروڑ اور 1000کروڑ کی منظوری کے علاوہ
4000کروڑ روپئے کے مالیت کے کام بجٹ سے شروع کئے جائیں گے۔